آزادکشمیرالیکشن کا پہلا مرحلہ،میرپورڈویژن کی13میں سے 9نشستیں مسلم لیگ(ن) لے گئی 4نشستوں پر پاکستان پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے
آزادکشمیر الیکشن کمیشن نے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کا اعلان کر دیا
مظفرآباد(الفجرآن لائن)آزادکشمیر الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن سے ہونے والے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔مجموعی طور پر 13نشستوں میں سے 9پر مسلم لیگ (ن) اور 4پر پاکستان پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔
نتائج کے مطابق ضلع میرپور میں ایل اے-1 ڈڈیال میں اظہر صادق (مسلم لیگ ن)، ایل اے-2 چکسواری پر چوہدری قاسم مجید (پیپلز پارٹی)، ایل اے-3 میرپور سٹی میں یاسر سلطان (پیپلز پارٹی)، ایل اے-4 کھڑی شریف، چوہدری رخسار (مسلم لیگ ن)کوغیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
ضلع بھمبرمیں ایل اے-5 برنالہ پر کرنل (ر) وقار نور (مسلم لیگ ن) ایل اے-6 سماہنی پر چوہدری محمد رزاق (مسلم لیگ ن)اور ایل اے-7 بھمبرپر چوہدری طارق فاروق (مسلم لیگ ن) کامیاب قرار پائے ہیں۔
ضلع کوٹلی میں ایل اے-8 راج محل پر ملک ظفر اقبال (پیپلز پارٹی)، ایل اے-9 نکیال پر عمیر نعیم (مسلم لیگ ن)، ایل اے-10 کوٹلی سٹی پر چوہدری یاسین (پیپلز پارٹی)، ایل اے-11 سہنسہ پر راجہ آصف (مسلم لیگ ن)، ایل اے-12 چڑھوئی پر راجہ ریاست (مسلم لیگ ن) اور ایل اے-13 کھوئی رٹہ میں راجہ ایاز خان (مسلم لیگ ن) قرار پائے۔

