اسلام آباد (الفجرآن لائن) حکومت پاکستان نے یومیہ بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 63 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ دوسری جانب، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 1 روپے 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ دیکھا گیا ہے اور اب اس کی نئی قیمت 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق ان نئی قیمتوں کا اطلاق صرف 29 جولائی 2026ء کے لیے ہوگا

