کوئٹہ(الفجرآن لائن) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے بیوٹمز یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ اینڈ ایکریڈیشن ڈاکٹر بلال سرور نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر نے ڈاکٹر بلال سرور کو ان کی بہترین ادارہ جاتی کارکردگی اور امریکا کے معتبر "ہیوبرٹ ایچ ہمفری فیلوشپ پروگرام 2026-2027” کے لیے منتخب ہونے پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔ جعفر خان مندوخیل نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر بلال سرور بلوچستان سے منتخب ہونے والے واحد فیلو ہیں جو دنیا کے 70 سے زائد ممالک کے ممتاز پیشہ ور افراد کے گروپ میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر بلال سرور امریکا میں اپنی 10 ماہ کی فیلوشپ کے دوران پاکستان اور بلوچستان کا مثبت امیج اجاگر کریں گے اور وہاں سے حاصل کردہ جدید علم و تجربے کی بدولت ملک میں ہائیر ایجوکیشن، لیڈرشپ اور کوالٹی ایشورنس کے نظام کو مزید مستحکم بنائیں گے

