وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق کیڈٹ ایکسیلنس اسکالرشپ پروگرام کے تحت صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ، ہونہار اور مستحق طلباء کے تعلیمی کیرئیر کے بہتر تسلسل کے لئے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (بیف) کے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ،شہید بے نظیر بھٹو سکالرشپ پروگرام کے تحت بلوچستان کے باصلاحیت طلباء کا واپڈا کالج تربیلہ ہری پور خیبر پختونخوا میں میرٹ پر داخلہ
کوئٹہ( الفجرآن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق کیڈٹ ایکسیلنس اسکالرشپ پروگرام کے تحت صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ، ہونہار اور مستحق طلباء کے تعلیمی کیرئیر کے بہتر تسلسل کے لئے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (بیف) کے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے شہید بے نظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام کے تحت بلوچستان کے باصلاحیت طلباء کا واپڈا کالج تربیلہ ہری پور خیبر پختونخواہ میں میں میرٹ پر داخلہ بلوچستان کے ذہین طلباء کی تعلیم کے میدان میں اہم کامیابی ہے ادارہ واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا، ہری پور، خیبرپختونخوا میں زیر تعلیم بلوچستان کے ہونہار طلباء کو میرٹ کے ذریعے شاندار کامیابی پر فخر کے ساتھ مبارکباد پیش کرتا ہے
چیف ایگزیکٹو آفیسر بیف خالد ماندائی نے منتخب ہونے والے تمام باصلاحیت طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی آپ کی لگن، علمی فضیلت اور بلوچستان کے روشن مستقبل کی عکاسی کرتی ہے۔ منتخب ہونے والے طلباء کے نام اور ولدیت درج ذیل ہے شیریار ولد جنگول،ضلع لورالائی بلوچستان،زبیر احمد ولد عبد الوہاب بازئی، ضلع کوئٹہ بلوچستان، محمد عمر ولد محمد اعجاز عظیم ضلع کوئٹہ بلوچستان، امان خان ولد عالمگیرضلع پشین بلوچستان، محمد احمد بازئی ولد محمد اجمل بازئی،ضلع کوئٹہ بلوچستان،محمد زمران خان ولد محمد ایمل بازئی ضلع کوئٹہ بلوچستان،مزمل خان ولدعبدالعزیز ضلع لورالائی بلوچستان،ایان احمد آصف ولدآصف خان ضلع لورالائی بلوچستان، بشیر خان ولد فتح خان ضلع زیارت بلوچستان، ضیاء الحق بھائی مختیار احمدضلع ڈیرہ بگٹی بلوچستان کے نام میرٹ پر مبنی اسکالرشپ پروگرام کے لئے منتخب ہوئے ہیں بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پائیدار اور میرٹ پر مبنی اسکالرشپ پروگراموں کے ذریعے میرٹ، شفافیت کو فروغ دینے اور بلوچستان بھر کے باصلاحیت طلباء کی مدد کے لیے ادارہ اپنی مثبت اور تعمیری سوچ کے ساتھ رواں دواں ہے ۔


