مری(الفجرآن لائن)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری رضا تنویر سپرا نے جشن آزادی کے موقع پر سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری میں 10 سے 16 اگست تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔
مال روڈ کی جانب صرف فیملیز کو جانے کی اجازت ہوگی جبکہ غیر فیملی گروپس پر پابندی ہوگی،انہوں نے کہا کہ مال روڈ کے علاوہ دیگر تفریحی مقامات پر جشن آزادی منایا جا سکتا ہے۔
تاہم ہلڑبازی،ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش،ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کی اجازت نہیں ہوگی،دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی، ڈی پی او نے شہریوں اور سیاحوں سے جشن آزادی امن و نظم و ضبط کے ساتھ منانے کی اپیل کی

