کوئٹہ(الفجرآن لائن) حکومتِ بلوچستان نے یومِ آزادی کی تقریبات کے موقع پر صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے موبائل فور جی انٹرنیٹ سروسز کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں یہ پابندی 14 اگست کی رات تک نافذ رہے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سکیورٹی خدشات اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اٹھایا گیا ہے، تاہم اس دوران لینڈ لائن اور فکسڈ براڈ بینڈ (وائی فائی) انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق کام کرتی رہیں گی۔

