ڈھاڈر (الفجرآن لائن) بولان میں گیس پائپ لائن دھماکہ درہ بولان میں واقع علاقہ دراز بینٹ کے مقام پہ گیس پائپ لائن دھماکہ سے تباہ، پولیس انتظامیہ کی تصدیق بولان میں دراز بینٹ کے مقام پہ۔
نامعلوم افراد نے 24انچ قطر کی مین لائن کو اڑا دیا ہے، سوئی گیس حکام دھماکے سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس سپلائی متاثر، متاثرہ ایریا میں گیس پائپ لائن مرمتی کا کام سیکورٹی کلئیرنس ملنے کے بعد شروع کی جائے گی
بلوچستان میں مرکزی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ، کوئٹہ سمیت کئی اضلاع کو سپلائی معطل گوکرت کے قریب دھماکے کے بعد پائپ لائن سے بلند شعلے، گیس کی بندش سے شہری شدید مشکلات کا شکارسکیورٹی کلیئرنس کے بعد مرمتی ٹیمیں روانہ کی جائیں گی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی بولانضلع بولان کے علاقے گوکرت کے قریب نامعلوم افراد نے 18 انچ قطر کی مرکزی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
جس کے نتیجے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق دھماکا قومی شاہراہ سے تقریبا 800 میٹر کے فاصلے پر قائم والو اسمبلی کے قریب کیا گیا۔ دھماکے کے بعد پائپ لائن سے آگ کے بلند شعلے اٹھتے رہے، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے مطابق پائپ لائن متاثر ہونے کے باعث کوئٹہ کے مختلف علاقوں کے علاوہ کولپور، مچھ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت کو گیس کی سپلائی مکمل طور پر معطل ہوگئی ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے علاقے کو کلیئر قرار دیے جانے کے فورا بعد فنی ٹیموں کو مرمت کے لیے جائے وقوعہ پر روانہ کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق پائپ لائن کی بحالی کے لیے مرمتی کارروائی سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد شروع کی جائے گی۔ دوسری جانب واقعے میں ملوث عناصر کی تلاش کے لیے متعلقہ اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

