کوئٹہ (الفجرآن لائن) اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ریٹائرڈ) عبدالخالق اچکزئی کے جوانسال صاحبزادے ثناء اللہ اچکزئی ناگہانی انتقال کر گئے۔ اس افسوسناک خبر پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثناء اللہ اچکزئی کے انتقال کی خبر انتہائی صدمہ انگیز ہے۔ وزیر اعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل دے


