مستونگ (الفجرآن لائن) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ این-25 پر عسکریت پسندوں نے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کے سیکیورٹی اسکواڈ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، تاہم وزیر داخلہ اس حملے میں معجزاتی طور پر بالکل محفوظ رہے۔
( یہ افسوسناک واقعہ کھڈ کوچہ کے علاقے گورو میں اس وقت پیش آیا جب وزیر داخلہ قلات سے کوئٹہ کی طرف جا رہے تھے۔ سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے شدید تبادلے میں اینٹی ٹیررازم فورس کے تین اہلکار، نصر اللہ، سمیع اللہ اور زکریا زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر نواب غوث بخش ہسپتال مستونگ منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے کوئٹہ روانہ کر دیا گیا ہے، اور ڈاکٹروں کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے

