کوئٹہ(الفجر آن لائن): کچھی بیگ پولیس نے مسماۃ اسماء دختر امان اللہ کے مبینہ اغواء کیس میں فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے نامزد چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا
جبکہ مغویہ کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔ پولیس نے مبینہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی بھی قبضے میں لے لی ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ سابقہ منگنی ختم ہونے کے باوجود ملزم خدا بخش نے دیگر ساتھیوں محمد رفیق، جاوید اور سراج کے ہمراہ 13 اگست کو اسے گھر سے مبینہ طور پر اغواء کیا، تشدد کا نشانہ بنایا اور 65 ہزار روپے نقدی بھی چھین لی واقعے کا مقدمہ FIR No.161/2026 بجرم دفعہ 365-B PPC تھانہ کچھی بیگ میں درج کرکے تفتیش سب انسپکٹر محبوب علی کے سپرد کی گئی۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے مغویہ کو بازیاب کرلیا پولیس کے مطابق بازیاب خاتون کا بیان 17 اگست کو دفعہ 164 ضابطہ فوجداری کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے قلمبند کرایا گیا، جبکہ طبی معائنہ بھی سول ہسپتال کوئٹہ میں مکمل کرایا جاچکا ہے۔

