لاہور (الفجرآن لائن) معروف اداکارہ میرا پر مبینہ طور پر اپنی گھریلو ملازمہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام سامنے آیا ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فٹیج بھی منظرعام پر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا، جہاں اداکارہ میرا نے مبینہ طور پر اپنی گھریلو ملازمہ یاسمین کو تنخواہ کا مطالبہ کرنے پر لوہے کے راڈ، تھپڑوں اور دھکوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
منظرِ عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فٹیج میں اداکارہ کو ملازمہ کے ساتھ بدسلوکی اور مار پیٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے باعث ملازمہ کو جسمانی چوٹیں آئیں۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ متاثرہ ملازمہ کی مدعیت میں قانونی کارروائی کی تیاری کی جا رہی ہے۔

