خاران (الفجر آن لائن)خاران کے دو مختلف علاقوں زاروزئی اور سور بڑو سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق زاروزئی کے علاقے سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت غلام حیدر ولد شاہجان کے نام سے کر لی گئی ہے۔
جبکہ سور بڑو سے ملنے والی لاش شدید مسخ شدہ ہے جس کی شناخت فی الحال نہیں ہو سکی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو تحویل میں لے لیا اور ضروری قانونی کارروائی و نا معلوم لاش کی شناخت کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

