کارکنان سے اپیل کی ہے کہ شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کے باہر مجمع نہ لگایا جائے، بیان جاری
سلام آباد(الفجرآن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو فوری شفاء انٹرنیشنل منتقل کیا جائے اور ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنایا جائے اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کے باہر مجمع نہ لگایا جائے۔ ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا حکم عمران خان کو فوری شفاء انٹرنیشنل منتقل کیا جائے ۔عدالت نے ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنانے کا بھی حکم دیا۔عمران خان کے مکمل طبی معائنے کے لیے آنکھ دل اور دیگر امراض کے ماہرین شامل ہوں گے ۔
میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کی شمولیت یقینی بنائی جائے ۔ذاتی معالج اور اہل خانہ کی شمولیت سے طبی تاریخ کا غیر جانبدارانہ جائزہ ممکن ہوگا۔پی ٹی آئی نے عدالتی حکم پر فوری اور بلا تاخیر عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا۔بیان میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں عمران خان کی اہل خانہ سے ملاقات یقینی بنائی جائے، مشکل وقت میں قانونی اور انسانی حقوق کا مکمل پاس رکھا جائے۔پی ٹی آئی نے عمران خان کے بنیادی حق صحت اور انسانی وقار کے تحفظ کو سراہا اورپی ٹی آئی کی کارکنان سے اپیل کی کہ شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کے باہر مجمع نہ لگایا جائے،عمران خان کی صحت اور علاج کے مفاد میں ہسپتال کے باہر پُرامن ماحول برقرار رکھا جائے،عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے میں تعاون کیا جائے۔بیان کے مطابق کروڑوں پاکستانی گزشتہ کئی ہفتوں سے عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کر رہے تھے، عدالت عظمیٰ کے حکم سے بہترین طبی سہولیات کے مطالبے کو تقویت ملی،پی ٹی آئی نے توقع ظاہر کی متعلقہ حکام عدالتی احکامات پر من و عن عمل کریں گے

