کوئٹہ (الفجرآن لائن) قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ میں دکاندار نے
پاپڑ چوری کرنے کے الزام میں 5 سالہ بچے کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میزئی اڈہ میں پانچ سالہ بچے ریاض کو دکاندار نے دکان سے پاپڑ چوری کرنے کرنے کے الزام میں تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کردیا
جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کو پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا گیا ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی میڈیا ملزم دکاندار نے اپنے فعل کا اعتراف کرلیا اور خود کو بچے کے والدین کے سامنے ہر قسم کی سزا کیلئے پیش کرنے کو تیار ہوں۔

