لاہور (الفجرآن لائن) ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں تین روزہ بسنت منانے کی تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق جشنِ بہاراں اور بسنت کی تقریبات 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو منعقد ہوں گی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بسنت کے تین روزہ انعقاد کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں گے۔
اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حفاظتی ضوابط (SOPs) اور حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خونی ڈور اور غیر قانونی کیمیکل ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ شہری محفوظ ماحول میں اس روایتی تہوار کا لطف اٹھا سکیں۔

