لاہور(الفجر آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاون کا اچانک دورہ کیاجہاں شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے،وفاقی وزیرداخلہ نے پاسپورٹ آفس کی صورتحال دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔
اورانچارج پاسپورٹ آفس ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد اسلم کو بدنظمی اور فرائض سے غفلت پر عہدے سے ہٹانے جبکہ پاسپورٹ آفس کے باہر ایجنٹ مافیا کی موجودگی پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایف آئی اے لاہور کو بھی عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔
پاسپورٹ بنوانے کیلئے آئے شہریوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں جہاں انہوں نے، کئی کئی گھنٹے انتظاراور ایجنٹ مافیا بھی سرگرم ہونے کی شکایتکی۔
اس موقع پر کئی کاونٹرز خالی تھے اور عملہ ہی موجود نہیں تھا۔پاسپورٹ بنوانے کیلئے آئے شہریوں نے وزیر داخلہ کے سامنے شکایات کے انبار لگا دئیے۔
شہریوں نے شکایت کی کہ صبح سے آئے ہیں، 4 گھنٹے ہو گئے، ابھی تک باری نہیں آئی۔
باہر ایجنٹ کو 5500 روپے دئیے ہیں، ایجنٹس باہر سرعام جلد کام کرانے کے پیسے مانگتے ہیں۔
ایک بزرگ شہری نے شکایت کی کہ آج پاسپورٹ ملنا تھا، عملہ کہہ رہا ہے کہ ابھی پرنٹ نہیں ہوا۔
وفاقی وزیرداخلہ نے پاسپورٹ آفس کی صورتحال دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیااورانچارج پاسپورٹ آفس ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد اسلم کو بدنظمی اور فرائض سے غفلت پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔
محسن نقوینے پاسپورٹ آفس کے باہر ایجنٹ مافیا کی موجودگی پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایف آئی اے لاہور کو بھی عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے موقع پر ہی احکامات دیئے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے گفتگو میں کہا کہ میں آپ سے ذاتی طور پر معذرت خواہ ہوں۔
یہ صورتحال انتہائی افسوسناک ہے، شہریوں سے اسی طرح کا سلوک ناقابل برداشت ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاسپورٹ آفس میں شہریوں کو تیز رفتار خدمات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
کوتاہی یا غفلت پر بلاتفریق تادیبی کارروائی کی جائے گی۔آپ کو سہولتیں مہیاکرنا ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی۔

