نارووال (الفجر آن لائن)نارووال میں ایک افسوسناک واقعہ میں لڑکی بس کے نیچے آکر جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطا بق لڑکی گاڑی میں سوار تھی، محلے کے دو لڑکوں نے مبینہ طور پر پیچھا کیا اور لڑکی کو زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی فرار ہونے کی کوشش کررہی تھی جس دوران وہ بس کے نیچے آگئی۔
پولیس کے مطابق دونوں لڑکے فرار ہو گئے جن کی تلاش سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جارہی ہے۔

