اسلام آباد(الفجرآن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں علیحدگی پسند قوتیں، کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)اور بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)آپس میں رابطے میں ہیں، ان کا مرکز افغانستان میں ہے جبکہ بھارت ان سب کا سہولت کار ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ قوم پرستوں کے حوالے سے ان کا بیان دراصل علیحدگی پسند قوتوں کے حوالے سے تھا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ الفاظ کے چناؤ میں ان سے غلطی ہوئی۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کا مقصد قوم پرست سیاسی قوتوں کو علیحدگی پسند عناصر کے ساتھ جوڑنا نہیں تھا، بلکہ ان کا حوالہ پاکستان میں سرگرم علیحدگی پسند قوتوں سے تھا۔

