کوئٹہ / ڈھاڈر (الفجرآن لائن) بلوچستان کے علاقوں پشین میں سرانان تھانے اور بولان میں کھٹن تھانے پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا راکٹوں اور دھماکہ خیز مواد سے تھانے کو اڑا دیااور دوسرے تھانے کو آگ لگاکر ریکارڈ اور عمارت کو نذر آتش کرکے فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشین کے علاقے سرانان تھانے کو نامعلوم حملہ آوروں نے راکٹ لانچروں اور بارودی مواد سے اڑا دیا جاتے ہوئے پولیس کی گاڑی اور اسلحہ سمیت سیکورٹی سامان اپنے ہمراہ لیکر فرار ہوگئے۔
حملہ آوروں نے تھانے میں موجود اہلکاروں کو یرغمال بنالیا بعد میں انہیں رہا کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پشین کے علاقے سرانان تھانے پر نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے راکٹوں اور بارودی مواد سے حملہ کرکے اڑا دیا اور تھانے کا محاصرہ کرکے وہاں سے اسلحہ، پولیس کی گاڑی لے گئے دھماکے سے تھانہ تباہ ہوگیا۔
اسی طرح بولان کے کھٹن میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے تھانے پر دھاوا بول دیا ریکارڈ اور تھانے کو آگ لگادی جس سے تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

