کوئٹہ (الفجرآن لائن) سنجاوی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے ڈیم کو اڑا دیا اور فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلح افراد نے بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں دھماکہ خیز مواد سے چیک ڈیم کو اڑا دیا جس سے ڈیم تباہ ہوگیا او ر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

