وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا مستونگ، مچھ، خضدار اور پنجگور میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر اظہار اطمینان، سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا*
کوئٹہ(الفجرآن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ، مچھ، خضدار اور پنجگور میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر گہرے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں 37 دہشت گردوں کا خاتمہ ایک بڑی کامیابی ہے، جو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور بروقت کارروائیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو مؤثر نقصان پہنچایا گیا ہے اور بھارتی سرپرستی میں بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے عزم دہرایا کہ صوبے میں پائیدار امن حکومت کی اولین ترجیح ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی

