راولپنڈی(الفجرآن لائن)فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ ایران کو عالمی ذرائع ابلاغ میں بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ، رائٹرز اور بلومبرگ نے فیلڈ مارشل کے دورے کو سفارتی ڈیڈلاک توڑنے کا اہم ذریعہ قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ثالث بن کر واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لئے متحرک ہے، خطے میں پائیدار امن اور امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا کردارنمایاں ہوا۔
برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق پاکستان ایک بار پھر امریکا ایران کشیدگی اور جنگ کے خاتمے کے لیے ثالث کا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، دورے سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر اور اعلی امریکی حکام سے بات چیت ہوئی تھی
بلومبرگ کا کہنا ہے کہ دورے کا بنیادی مقصد واشنگٹن اور تہران کے درمیان تعطل کا شکار مذاکرات کو دوبارہ پٹری پر لانا ہے، تنازع اور آبنائے ہرمز کی صورتحال کے باعث عالمی توانائی کی سپلائی اور تیل کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے، پاکستان کی سفارتی کوششیں عالمی معیشت اور خطے کے استحکام کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔

