کوئٹہ (الفجرآن لائن) اے این ایف کے عملے نے کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7 کارروائیوں میں 8 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 272.15 کلو منشیات برآمد کرلی جس کی مالیت 2 کروڑ 23 لاکھ رروپے سے زائد بنتی ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر بلیلی چیک پوسٹ کے قریب گاڑی سے 180 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
باڑہ چوک خیبر کے قریب گاڑی سے 24کلوگرام چرس برآمد، 2ملزمان گرفتار موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی اور موٹرسائیکل سوار 2ملزمان سے 12کلو چرس برآمد بحریہ ٹاؤن اسلام آباد کے قریب موٹر سائیکل سوار 2ملزمان سے 200گرام ویڈ برآمد دالبندین ڈسٹرکٹ چاغی کے قریب سے 30کلوگرام افیون برآمد سمنگلی روڈ کوئٹہ کوریئر آفس سے ریفریجریٹر میں مہارت سے چھپائی گئی
24کلوگرام چرس برآمد سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کوریئر آفس میں پارسل میں ڈرائی فروٹ میں چھپائی 1.95کلو آئس برآمدکاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں۔

