کوئٹہ(الفجرآن لائن) بلوچستان کے اضلاع پنجگور اور چاغی میں سیکیورٹی فورسز نے ’آپریشن ردالفتنہ 3‘ کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے ’فتنہ الہندوستان‘ کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پنجگور کے علاقے گوارگو میں فورسز کے ایکشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ چاغی کے علاقوں امین آباد اور سیاہ چنگ میں کی جانے والی کارروائیوں میں مزید 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ ان کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں بدامنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بدستور جاری رہے گا۔

