نیو یارک (الفجرآن لائن) امریکی ریاست منیسوٹا میں چوری کے الزام میں گرفتار ہونے والی ایک خاتون کی پولیس تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، لیکن وجہ چوری کا الزام نہیں بلکہ ان کی حیرت انگیز شکل تھی۔
خاتون کی گرفتاری کے بعد سامنے آنے والی تصویر میں وہ معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز سے اس قدر مشابہ دکھائی دے رہی تھیں کہ سوشل میڈیا صارفین بھی ایک لمحے کے لیے حیران رہ گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ سیرینا کو 30 اگست کو منیسوٹا کے علاقے مونٹیسیلو سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر ایک اسٹور سے تقریباً 580 ڈالر مالیت کی پاور ٹول بیٹریوں کے دو پیک چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کی گاڑی کے نیچے مداح کا پاؤں آگیا، اداکار ڈرائیور پر برس پڑیپولیس کے مطابق اسٹور کے ایک ملازم نے خاتون کو پہلے ہونے والی ایک اور چوری کے دوران پہچان لیا تھا، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔
گرفتاری کے بعد ریکارڈ میں بتایا گیا کہ خاتون نے بیٹریاں چوری کرنے کا اعتراف بھی کیا۔تاہم معاملہ اس وقت دلچسپ ہوگیا جب گرفتاری کے بعد خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی۔
صارفین نے ان کے چہرے کے خدوخال کو 57 سالہ جینیفر لوپیز سے ملاتے ہوئے مختلف تبصرے شروع کردیے۔ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اسے ایک لمحے کے لیے لگا جیسے تصویر میں جینیفر لوپیز ہی موجود ہیں، جبکہ ایک اور صارف نے دونوں کے درمیان مشابہت کو ناقابل یقین قرار دیا۔
کچھ صارفین نے جینیفر لوپیز کے مشہور گانوں کا حوالہ دیتے ہوئے بھی دلچسپ تبصرے کیے، جس کے باعث یہ تصویر مزید وائرل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیرینا کو گرفتاری کے اگلے روز، یعنی 31 اگست کو ضمانت پر رہا کردیا گیا

