کوہاٹ (لفجر آن لائن)کوہاٹ کی پرانی پولیس لائنز میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا۔پولیس کے مطابق اسپیشل برانچ کی عمارت میں چھپے متعدد دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے، ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے اور اطراف میں مزید کلیئرنس آپریشن جاری ہے،آپریشن کے دوران ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی قمر جواد بھی زخمی ہوئے۔
کوہاٹ دھماکے میں 15 پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد شہید ہوئے، 130 زخمی ہیں،فورسزکی بروقت جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد مارے گئے،شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
دھماکے کے 8 زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال لائے گئے،زیرعلاج زخمیوں میں 6 پولیس اہلکارجبکہ1شہری شامل ہے،1زخمی کوگزشتہ رات علاج کے بعد فارغ کردیا گیا، زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے۔

