ٹانک(الفجر آن لائن) جنوبی وزیرستان اپر کے جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ اسفندیار کو اغوا کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ اسفندیارکو گھر سے اغوا کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ مسلح افراد نے 2 موٹر سائیکلوں پر رات 2 بجے جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ اسفندیار کو گھر سے اغوا کیا اور انہیں لے کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق اسفندیار کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، مختلف مقامات پرناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔

