لندن (الفجرآن لائن) جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ٹیریان وائٹ کو اپنی سوتیلی بیٹی قرار دے دیا، جبکہ ٹریان نے شادی کی تقریب میں ان کی میڈ آف آنر کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ نے آئرش نڑاد آسٹریلوی فنانسر کیمرون او ریلی کے ساتھ 12 ستمبر کو ہونے والی نجی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔
تقریب میں دونوں خاندانوں کے بچوں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔جمائما نے اپنی پوسٹ میں کیمرون کی بیٹیوں شاہ اور تارا او ریلی کو برائیڈز میڈز جبکہ ٹریان وائٹ کو اپنی قیمتی سوتیلی بیٹی قرار دیتے ہوئے میڈ آف آنر بنانے کا ذکر کیا۔
ان کے بیٹے سلیمان اور قاسم خان نے بھی شادی کی تقریب میں اپنی والدہ کو ایزل تک پہنچایا۔ٹیریان وائٹ امریکی خاتون سیتا وائٹ کی بیٹی ہیں۔
سیتا وائٹ کے انتقال کے بعد ٹیریان کی پرورش اور دیکھ بھال میں جمائما کا اہم کردار رہا ہے۔ٹیریان کے حوالے سے عمران خان کے ساتھ طویل عرصے سے قانونی اور خاندانی تنازع بھی موجود رہا ہے،
جبکہ عمران خان نے ٹریان کو اپنی بیٹی تسلیم نہیں کیا
جمائما کی دوسری شادی کی تصاویر میں انہیں کیمرون او ریلی کے ساتھ اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کیمرون کے بیٹے ایلیٹ اور آسکر نے ان کی جانب سے شادی میں ’بیسٹ مین‘ کی ذمہ داریاں انجام دیں، جبکہ دیگر اہل خانہ بھی تقریب میں شریک تھے

