کوئٹہ (الفجرآن لائن) وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات بلوچستان میر ظہور احمد بلیدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘‘ایکس’’ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان حقیقی تبدیلی کی جانب پیش رفت کر رہا ہے، جہاں عوام کو معیاری صحت و تعلیم کی سہولیات کے ساتھ باعزت روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔میر ظہور بلیدی نے کہا کہ معیاری صحت اور تعلیم تک عوام کی رسائی اور باوقار روزگار کے مواقع پائیدار ترقی اور خوشحال بلوچستان کی بنیاد ہیں۔
انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال بائیکر میں 100 بڑی سرجریز مکمل ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اس پیش رفت کو بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کے تناظر میں اجاگر کیا۔میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال بائیکر میں ایمرجنسی اور پیچیدہ نوعیت کے کیسز سمیت 100 بڑی سرجریز مکمل ہونے کی اطلاع بھی حالیہ رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی سے عوام کو علاج کے لیے طویل سفر کی مشکلات سے نجات ملنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ہسپتال میں خصوصی طبی و جراحی خدمات کی دستیابی کے حوالے سے بھی متعلقہ اداروں نے پیش رفت رپورٹ کی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ صحت، تعلیم اور باعزت روزگار تک رسائی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے

