لسبیلہ(الفجرآن لائن) کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے منظورشدہ پراجیکٹ میں شفافیت مالی نظم وضبط کے تحت پراجیکٹ کی کامیابی کو یقینی بنایاجائیگا یہ بات انہوں نے لیڈاکانفرنس ہال میں نیشنل رول سپورٹ پروگرام کی جانب سے دیگء بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے کہا کہ 2022کے سیلاب میں جن متاثرین کے گھرسیلاب کی نذر ہوئے انکے گھروں کی بحالی پراجیکٹ میں کسی بھی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی
گڈگوررننس کے حوالے سے وزیراعلی سرفرازبگٹی کی قیادت میں حکومت بلوچستان کا وژن واضح ہے ڈسٹرکٹ منیجر این آرایس پی جہانگیر بلوچ نیکمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے 18815 سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لئے مستند فہرستیں فراہم کی گئیں پہلے مرحلے میں فیز ون میں 6200 گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی گئی ہے۔ لسبیلہ میں منصوبے کے تحت ابتک 3300سنگل کمروں کے گھر تعمیر کئے گئے ہیں جبکہ آواران میں منظور شدہ 527ہاؤسز میں 300سنگل کمروں کے گھر تعمیرکئے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ این اؓرایس پی2225کمیونٹی بیس آرگنائزیشن کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ لسبیلہ میں کام کررہی ہے 22یوسیز میں 21وومن ریسورس سینٹر قائم کئے گئے ہیں لسبیلہ ڈویژن میں کمیونٹی انسٹی ٹیوشن پلاننگ اینڈکیپسٹی بلڈنگ پرنیشنل رورل سپورٹ پروگرام کام کررہی ہے بریفنگ میں بتایا گیا کہ گرانٹ این ایڈ کے تحت پست معیارزندگی گزارنے والے 6730 خاندانوں کو مال مویشی فراہمی کیلئے مالی امداد دی گئی ہے۔
کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بزنس آئیڈیازکیتحت 1100خواتین کو ہنرمندبنانے کیلئے حکومت بلوچستان بی ٹیوٹاکے توسط سے میں اسکل ڈیولپمنٹ کی ٹریننگ دی گئی ہے جو ہنرمند ہوکر اپنے خاندانوں کی معاشی کفالت کررہی ہیں ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر نے بتایا کہ این آر ایس پی 534 ,کمیونٹی واٹرسپلاء اسکیمات کی سولرائزیشن پر کمیونٹی کے تعاون سے کام کررہی ہے22یونین کونسلوں میں 211 ویلیج ڈیولپمنٹ منصوبے پلان کئے گئے ہیں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی کوآرڈینیشن سے آء سی سی ایم پراجیکٹ کیتحت لسبیلہ ڈویژن کے پہاڑی ایریاز کے دس یوسیز کو منتخب کیاگیا ہیجہاں ہیلتھ سیکٹرمیں لوگوں کوسرکاری مراکزصحت سے رساء میں مشکلات درپیش تھیں بریفنگ میں بتایا گیاتمام بی ایچ یوزمراکز صحت کوملیریااسکریننگ کٹس اورادویات ضروریات کی بنیاد پر مفت فراہم کی جاتی ہیں ڈسٹرکٹ منیجر نیشنل رورل سپورٹ پروگرام لسبیلہ ریجن نے ملٹی میڈیا بریفنگ میں مختلف پراجیکٹس پر پیشرفت سے متعلق کمشنر کوبریفنگ دی۔

