گوادر؍جیوانی(الفجرآن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کو معیاری، مؤثر اور بنیادی صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کی پالیسی کے تحت محکمہ صحت بلوچستان کی اعلیٰ سطحی ٹیم نے جیوانی کا دورہ کیا۔ ٹیم میں چیف پلاننگ آفیسر نوید احمد رئیسانی، ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر یاسر طاہر اسسٹنٹ کمشنر جیوانی طارق امام بلوچ اور سیکشن آفیسر بجٹ شے مرید بلوچ شامل تھے۔محکمہ صحت کی ٹیم نے رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) جیوانی اور نو تعمیر شدہ شیخ راشد بن محمد بن راشد بن المکتوم ہسپتال کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کا مقصد آر ایچ سی جیوانی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال (THQ) کا درجہ دیے جانے کے بعد نئے ہسپتال کو باقاعدہ طور پر فعال کرنے کے لیے ضروری انتظامات کا جائزہ لینا اور آئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینا تھا۔اس موقع پر ٹیم نے ہسپتال کی عمارت، مختلف شعبہ جات، طبی و انتظامی سہولیات، دستیاب وسائل، عملے کی ضروریات، طبی آلات اور دیگر بنیادی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
متعلقہ حکام نے ہسپتال کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے درکار افرادی قوت، طبی آلات، بجٹ اور دیگر ضروری وسائل سے متعلق امور پر بھی غور کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صحت کے شعبے میں پالیسی کا بنیادی محور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، سرکاری مراکز صحت کو فعال بنانا، بنیادی صحت کے نظام کو مستحکم کرنا اور شہریوں کو علاج معالجے کے لیے دور دراز علاقوں کا سفر کرنے کی ضرورت کم کرنا ہے۔ اسی وژن کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں صحت کے مراکز کی فعالیت، سہولیات کی بہتری اور عوام کو مقامی سطح پر طبی خدمات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔محکمہ صحت کے حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جیوانی میں صحت کی سہولیات کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ جیوانی اور گردونواح کے عوام کو بروقت اور معیاری علاج معالجے کی سہولیات مقامی سطح پر میسر آسکیں۔حکام کے مطابق آر ایچ سی جیوانی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے طور پر اپ گریڈ کرنا علاقے میں صحت عامہ کی سہولیات کے استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے مقامی آبادی کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی، بنیادی و ضروری علاج تک رسائی اور صحت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے

