اسلام آباد (الفجرآن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ احتجاج کے حوالے سے حکومت کی پالیسی بالکل واضح ہے، اسلام آباد میں کسی بھی جگہ احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس معاملے پر کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کسی دباؤ کے تحت کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا جبکہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے ماضی میں احتجاج کے دوران پرتشدد مظاہرے کیے گئے، جبکہ احتجاج کے حوالے سے عدالت کا فیصلہ بھی آچکا ہے اور عدالتی حکم واضح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں اسلام آباد میں کسی بھی مقام پر احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ احتجاج کے معاملے پر حکومت کی پالیسی میں کوئی ابہام نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کسی قسم کی نرمی کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کسی دباؤ کے تحت مطالبات تسلیم نہیں کرے گی اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، تاہم ملاقاتوں اور سیاسی روابط کا مطلب یہ نہیں کہ قانون کی خلاف ورزی کی اجازت دی جائے گی۔
ان کے مطابق قانون سب کے لیے یکساں ہے اور اسلام آباد میں تحریک انصاف کا احتجاج نہیں ہونے دیا جائے گا۔

