اسلام آباد(الفجرآن لائن)مقدمات کے جلد فیصلوں کیلئے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔
اسٹاپ واچ لگوادی۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے کمرہ عدالت میں اسٹاپ واچ لگوا دی۔
چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ہر وکیل کو دلائل دینے کے لیے صرف دس منٹ دیے جائیں گے۔
دس منٹ مکمل ہوتے ہی کمرہ عدالت میں اسٹاپ واچ بیپ بجنا شروع ہو جاتی ہے۔
وکلا کے دلائل کا وقت مقرر کرنے سے مقدمات کے جلد فیصلوں میں مدد ملے گی۔

