کوئٹہ(الفجرآن لائن) تھانہ ہنہ کی حدود میں پی ڈی ایم اے چوک کے قریب ایک گھر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے دو بچوں کو ذبح کرکے قتل کردیا اور بعدازاں خود بھی گلا کاٹ کر زخمی کرلیا۔ واقعے کے بعد دونوں بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ زخمی خاتون کو بھی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

