کوئٹہ (الفجرآن لائن) معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے صوبے میں دہشت گرد عناصر کے خلاف سکیورٹی فورسز کی حالیہ مؤثر اور کامیاب کارروائیوں کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے سکیورٹی اداروں کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔
اپنے ایک خصوصی بیان میں شاہد رند نے نوشکی میں ہونے والے کامیاب آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس معلومات پر مبنی کارروائی کے دوران 11 دہشت گردوں کا خاتمہ سکیورٹی فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور چاک و چوبند ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے ‘آپریشن شبان’ کو انسدادِ دہشت گردی کی جنگ میں ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد اہم ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
معاون اطلاعات نے واشگاف الفاظ میں دہرایا کہ عزمِ استحکام کے تحت جاری انسدادِ دہشت گردی کی یہ کارروائیاں صوبے میں مستقل امن کے قیام کے لیے حکومتی اور عسکری عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور آخری دہشت گرد کی سرکوبی تک سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یہ جدوجہد بلا تعطل جاری رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے غیور عوام صرف امن، ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں اور وہ دہشت گردی کے خلاف اس فیصلہ کن جنگ میں اپنے ریاستی اداروں اور سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ شرپسند عناصر کو صوبے کا امن تباہ کرنے کی اجازت

