*مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی خالد ماندئی سے ملاقات، گزشتہ دو سالوں میں ضلع گوادر کے 501 طلباء کو اسکالرشپس فراہم، مزید طلباء کے لیے جلد پروگرام شروع کرنے کی یقین دہانی*
کوئٹہ (الفجرآن لائن) قائد دو تحریک بلوچستان و ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے بلوچستان ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ (BEEF) کے خالد ماندئی سے ملاقات کی، جس میں ضلع گوادر کے طلباء کو فراہم کی جانے والی اسکالرشپس اور تعلیمی معاونت سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ضلع گوادر کے طلباء کے لیے اسکالرشپ پروگرام سے متعلق تفصیلات دریافت کیں۔
اس موقع پر خالد ماندئی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران ضلع گوادر کے 501 طلباء کو مختلف پروگرامز کے تحت اسکالرشپس فراہم کی گئی ہیں، جن میں یونیورسٹی و کالجز کے طلباء اور ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء شامل ہیں۔ملاقات میں ضلع گوادر کے مزید طلباء کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر یقین دہانی کرائی گئی کہ جلد گوادر میں مزید طلباء کے لیے اسکالرشپ پروگرام، کیریئر کونسلنگ اور آگاہی مہم شروع کی جائے گی تاکہ طلباء کو دستیاب تعلیمی مواقع اور اسکالرشپ پروگرامز سے متعلق زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کی جاسکیں۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے طلباء کے لیے اسکالرشپ اور تعلیمی معاونت کے پروگرامز کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ ضلع گوادر کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں سہولت فراہم ہوسکے۔

