واشنگٹن (الفجر آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعوی کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے مشیروں سے کہا ہے نومبر میں مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر دوبارہ بمباری شروع ہو سکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کو اس بات پر یقین نہیں کہ تہران امریکی مطالبات تسلیم کرے گا تاہم امریکی حکام کے مطابق مستقبل میں صدر ٹرمپ کا مقف تبدیل بھی ہو سکتا ہے جبکہ ممکنہ دوبارہ حملوں کی نوعیت اور شدت بھی واضح نہیں ہے۔
وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ایران کی تجویز میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور جوہری مذاکرات بحال کرنے کے بدلے امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کرنے کی بات شامل تھی۔
اس سے قبل ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ ثالثوں کے ذریعے ہونے والی بات چیت مثبت اور تعمیری رہی ہے۔
گزشتہ روز ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو جنگ بندی کی پیشکش کی تھی۔

