ٹانک(الفجر آن لائن) ضلع ٹانک کے علاقے وزیر آباد میں ٹریفک پولیس کی موبائل گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹریفک پولیس کے تین اہلکار شہید ہوگئے۔
شہید ہونے والوں میں کانسٹیبل گل آمین، کانسٹیبل سلیم شاہ اور کانسٹیبل پیر ادریس شامل ہیں۔
ٹریفک پولیس کی یہ فورس مقامی سطح پر بھرتی کی گئی ہے اور علاقے میں شہریوں کی خدمت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے فرائض انجام دیتی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں غم و افسوس کی فضا ہے جبکہ شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
مقامی حلقوں کی جانب سے امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

