راولپنڈی (الفجرآن لائن) تھانہ صدر بیرونی پولیس نے جواں سال خاتون کو 2 کمسن بچیوں سمیت اغوا کر کے بعد ازاں خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں مقتولہ کے دیور کو گرفتار کرلیا ہے
تھانہ صدر بیرونی پولیس نے 28 سالہ نبیلہ کے بھائی نبیل جاوید کی مدعیت میں 17 ستمبر کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 496 اے کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا
جس کے مطابق مدعی کی ہمشیرہ اور اس کی کم سن بیٹیاں شفعہ اور نور 12 ستمبر سے غائب ہیں شبہ ہے انہیں کسی نے بدکاری کی نیت سے اغواء کیا ہے
تاہم پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے خاتون کے دیور کو حراست میں لیا جس نے اسے اغوا اور بعد ازاں قتل کا اعتراف کر لیا
ملزم کو جائیداد کے تنازعے اور اس پر مقدمہ بازی کا رنج تھا جبکہ ملزم مقتولہ کی دونوں بچیوں کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا
تاہم پولیس نے دونوں بچیوں کو بحفاظت بازیاب کروالیا۔

