کوئٹہ (الفجرآن لائن) کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے کہا ہے کہ ہنگامی حالات میں اورخاص طورپرموجودہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں ایمرجنسی ریسکیو سینٹر 1122کی خدمات قابل تحسین ہیں لسبیلہ ڈویژن کی انتظامیہ ریسکیوادارے کی ہرممکن حوصلہ افزائ کریگی یہ بات انہوں نے پیر کے روزکمشنر لسبیلہ ڈویژن کے حب کیمپ آفس میں ایمرجنسی ریسکیو سینٹرملازمین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی کمشنر لسبیلہ نےکوسٹل ہائیوے اورآرسی ڈی شاہراہ ہر آتشزدگی کے واقعات میں ریسکیو 1122 ملازمین کے فائرفائنٹنگ آلات کی عدم سہولیات اور ریسکیوادارےکے ملازمین کی تنخواہوں کی بندش کے مسئلے کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاءنے کہا کہ لسبیلہ ڈویژن کے طول و عرض میں انسانی جانیں بچانے والے سب سےبڑے ہنگامی ادارے*MERCریسکیو 1122* *کےمسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کئےجائیں گےٹیکنیکل ہیومین ریسورس کو جدید سہولیات فراہم کی جائینگی کمشنرلسبیلہ ڈویژن کو مرک ایمرجنسی ریسکیو سینٹرکے مانیٹرنگ افسیر نے بریفنگ میں بتایا کہ ادارے کے 128 ریسکیو ملازمین گزشتہ تین مہینوں سے تنخوایوں کےبمنتظر ہیں کوسٹل ہائیوے اورآرسی ڈی ہائیوے پرمرک ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز میں تعینات ڈرائیورز، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز، فائر ریسکیورز اور کنٹرول روم آپریٹرز سال *2019 سے پروجیکٹ کی بنیاد پر*اپنے فرائض انجام دیتے رہےہیں۔نومبر 2025 میں پراجیکٹb کی معیادمکمل ہوتے ہی ہیلتھ ڈییارٹمنٹ نےانڈریکنگ لیاگزشتہ 8 سالوں کے دوران ریسکیوملازمین نے ہزاروں روڈ ایکسیڈنٹس، دل کے دوروں زچگی کےکیسز، آتشزدگی اور قدرتی آفات میں اپنی جان پر کھیل کر ہزاروں قیمتی جانیں بچائی ہیں کمشنر لسبیلہ کومانیٹرنگ افسر نے بتایا کہ جب ہم بھرتی ہوئے تھےتو ہم جوان تھے،آج ہماری زیادہ تر عمر40 سال سے تجاوز کر چکی ہےاور اب ہمیں کسی اور سرکاری محکمے میں اپلائی کرنے کا موقع بھی نہیں مل رہاہم نےاپنی جوانی اپنی صحت اور اپنا وقت اس ادارے صوبے کے لوگوں کی خدمت کو دیا اب حکومت ہمارا مستقبل محفوظ بنائے کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نےسیکیورٹی صورتحال کےتناظر میں کوسٹل ہائیوے اورکوئٹہ کراچی شاہراہ پرہنگامی ریسکیو سروسز فراہم کرنے والے ادارے کے ڈائریکٹرجنرل کوکوآرڈینیشن میٹنگ کیلئے فوری طور پر لسبیلہ طلب کرلیاہے**

