لاہور (الفجرآن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی صدر اور سینیئر سیاستدان چوہدری شجاعت حسین سے اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات کا بنیادی مقصد چوہدری شجاعت حسین کی مزاج پرسی اور ان کی خیریت دریافت کرنا تھا۔
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے بارے میں تفصیلی آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے ق لیگ کے سربراہ کی ملک و قوم کے لیے سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
سیاسی حلقوں کے مطابق، اگرچہ یہ ایک خیر سگالی اور دعائیہ ملاقات تھی، تاہم اس میں ملک کی مجموعی اور خاص طور پر بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی غیر رسمی تبادلہ خیال کیا گیا

