اسلام آباد(الفجرآن لائن)مشترکہ مفادات کونسل نے 17 وزارتوں کو تحلیل کرنے کرنے کے حوالے سے سفارشات وزیراعظم کو ارسال کردی۔صحت۔تعلیم۔غذاء تحفظ۔
ثقافت سمیت دیگر وزارتوں کو صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق 16 برس بیتنے کے بعد بھی اٹھارویں ترمیم پر مکمل عملدرآمد نہ ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل نے 17 وفاقی وزارتیں تحلیل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کو سمری ارسال کر دی،
ذرائع کے مطابق کونسل کی جانب سے 17 وفاقی وزارتیں تحلیل کر کے متعلقہ محکمے صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویزدی گئی ہے،
ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل نے وزیر اعظم سے وزارتوں کی تحلیل کا معاملہ جلد حل کرنے کی درخواست کی ہے،
ذرائع کے مطابق اٹھارویں آئینی ترمیم کے ذریعے 17 وفاقی وزارتیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اٹھارویں ترمیم پر عملدرآمد کے حوالے سے قائم پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔
اسی طرح سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے ڈیولیوشن نے سی سی آئی کو وزیراعظم کو سمری ارسال کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویڑن نے 2010 اور 2011 میں وزارتوں کے خاتمے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔
جن وزارتوں کو تحلیل کرکے صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویز دی گئی ہے ان میں صحت، قومی غذائی تحفظ، ثقافت، موسمیاتی تبدیلی اور ہاؤسنگ سمیت دیگر وزارتیں شامل ہیں

