کوئٹہ(الفجرآن لائن) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کوئٹہ کے سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ مرحوم کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے مرحوم عبدالستار کاکڑ کی مغفرت کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پرودیگار مرحوم کے لواحقین کو صبر و ہمت عطا فرمائے۔ آمین

