کوئٹہ/(الفجرآن لائن) معاونِ برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض حلقے اپنے دور کا حساب دینے کے بجائے صرف بغضِ سرفراز میں غلط معلومات اور فیک نیوز فراہم کر رہے ہیں۔ بابر یوسفزئی کے مطابق وفاق کے عدم تعاون کے باوجود ایک رکنِ قومی اسمبلی کو سالانہ 10 ارب روپے ملتے ہیں، تاہم ان کے بقول ان فنڈز سے ترقیاتی کاموں میں کوئی نمایاں پیش رفت دکھائی نہیں دیتی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میر سرفراز بگٹی کی حکومت کے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے اقدامات موجود ہیں، جبکہ مخالفین کے پاس صرف غلط اور خود ساختہ اعداد و شمار ہیں۔ بلوچستان حکومت کے حوالے سے بابر یوسفزئی اس سے قبل بھی سرفراز بگٹی کی قیادت اور صوبائی حکومت کی کارکردگی کا دفاع کر چکے ہیں۔


