کوئٹہ(الفجرآن لائن) زیارت میں مانگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی تحقیقات کے لیے قائم تحقیقاتی کمیشن جناب جسٹس محمد عامر نواز رانا نے کھلی عدالت میں سماعت کی۔سماعت کے دوران کمیشن نے متعدد گواہوں کے بیانات قلمبند کیے۔ اس موقع پر کمیشن کے احکامات کی روشنی میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے مانگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن پر دہشت گردی کے حملے کے بعد سے اب تک کیے گئے اقدامات اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جعلی خبروں کے خلاف کارروائی سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جعلی خبروں کے پھیلاؤ میں ملوث متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا جا چکا ہے، جبکہ اس حوالے سے مزید کارروائی بھی جاری ہے۔
دریں اثنا، ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے بھی کمیشن کے سامنے اپنے جوابات جمع کرا دیے۔کمیشن نے سماعت کے دوران پیش کیے گئے بیانات اور رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد مزید کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کر دی۔

