کوئٹہ (الفجرآن لائن) دشت کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی پکنک مناکر واپس آنے والے گاڑی پر فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز نوجوان بولان کے علاقے پکنک منانے کے لئے گئے تھے کہ واپسی پر دشت کے علاقے میں ان پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوجوان مصطفی جاں بحق اور اس کے دو ساتھی زخمی ہوگئے نعش اور زخمیوں کوں ہسپتال منتقل کردیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

