کوئٹہ (الفجرآن لائن) وندر کے علاقے میں مسافر کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان 3 افراد جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وندر کے علاقے میں تیز رفتار مسافر کوچ کی موٹر سائیکل کی ٹکر سے ان میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔

