کوئٹہ (الفجرآن لائن) چاغی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے 2 بوزر گاڑیوں کو نذر آتش کردیا اور فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چاغی میں نامعلوم مسلح افراد نے 2 مال بردار بوزر گاڑیوں کو روک کر آگ لگادی جس سے گاڑیاں اور اس میں لوڈ سامان جل گیا مزید کارروائی مقامی پولیس کررہی ہے۔

