نوشہروفیروز(الفجر آن لائن) قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
حادثہ نوشہروفیروز کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرک نے سامنے سے آنے والی کار کو کچل دیا۔
کار میں سوار خاتون اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ حادثے کے فوری بعد ٹرک ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔
ریسکیو عملے نے حادثے کا شکار کار کو کاٹ کر اس میں سے لاشیں نکالیں اور اسپتال منتقل کیں۔
دوسری جانب پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا جب کہ ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

