پشاور،اسلام آباد(الفجر آن لائن)خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران 3 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے انکے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارودبھی بر آمد ہوا۔
ایک روز قبل بھی ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز نے 8 دہشتگروں ہلاک کیا تھا۔یکیورٹی فورسزکی کارروائیاں دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کوکمزور کرنے میں موثر ثابت ہو رہی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
دریں اثنا سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پرصدرمملکت وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ نے سیکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نے کہا کہ موثرکارروائیاں دہشت گرد نیٹ ورکس کو کمزور کررہی ہیں اورعزم استحکام وژن کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں،
بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کے عزائم ہرقیمت پر ناکام بنائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے
ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیاں دہشت گردوں کے نیٹ ورکس پر کاری ضرب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے لئے ریاست اپنے عزم پر قائم ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا اور 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئیپرعزم ہیں اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر قوم کو ناز ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں3 پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

